اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا پلان،ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے ،توانائی و فیول کی بچت کیلئے ایک ماہ کیلئے ہائبرڈ ورکنگ ماڈل نافذ کرنے پر غورشروع،قومی سطح پر فریقین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ورکنگ ماڈل کے تحت 5 روزہ سرکاری دفاتر میں 3 دن حاضری ،2 دن آن لائن کام ہوگا ،6 روزہ سرکاری دفاتر میں 4 دن حاضری، 2 دن آن لائن کام ، دفاتر میں 50 فیصد روٹا نافذ کرکے آمدورفت اور وسائل میں کمی کا ہدف رکھا جانے کا امکان ہے،آن لائن حاضری کےلئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا گیا ،65 فیصد حاضری لازمی ہوگی، آن لائن ، آفس ورکنگ دونوں کے ہفتہ وار ورکنگ آڈٹ لازمی قرار دیاجائےگا، سمارٹ لاک کے دوران نجی دفاتر میں بھی 50 فیصد آن لائن ورکنگ کی تجویز ہے۔
سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر سخت پابندیاں اور خلاف ورزی پر کارروائی ، گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر 3 ماہ فیول ریکوری اور گاڑی ضبط ہوگی،سینئر سرکاری افسروں کےلئے کمبائن ٹرانسپورٹ استعمال کرنے ، صبح ساڑھے 10 بجے سے پہلے ایئرکنڈیشنز کے استعمال پر پابندی ، 60 دن کے اندر 50 فیصد سرکاری دفاتر سولر پر منتقل ، ملک بھر میں بازار اور شاپنگ سینٹرز رات جلد بند ،شادی ہالز ، تقریبات میں ون ڈش،200 افراد کی حد اور رات 10 بجے کی اجازت ہوگی۔
بجلی و فیول سہولیات میں ملازمین کو 3 ماہ کےلئے 50 فیصد کمی ،انٹرنیٹ و ٹیلی فون ٹیکس میں 2.5 فیصد کمی،پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت پر 5 فیصد ٹیکس بڑھانے ،، ٹول ٹیکس میں فلیٹ 50 روپے اضافہ، کمپیوٹرائزڈ کلیکشن کی تجویز بھی دےدی گئی،عوام کو ٹرین سفر کی طرف راغب کرنے کیلئے ریلوے کرایوں میں کمی پر غور جاری ہے۔
ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون ، ہائبرڈ ورکنگ ماڈل نافذ کرنے کی تیاری
















