اسلام آباد:(بیورورپورٹ) توہین عدالت کارروائی میں فرد جرم سے قبل ابتدائی سماعت لازم،سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس علی مظہر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے سنگل و ڈویژنل بنچ کے احکامات کالعدم قرار دے دیتے ہوئے قانون کے مطابق دوبارہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
تحریری فیصلے کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی میں فرد جرم سے قبل ابتدائی سماعت لازمی، مبینہ توہین کنندہ کو صفائی کا موقع دینا لازمی قانونی تقاضا ہے،سنگل بنچ نے ابتدائی سماعت کا موقع دئیے بغیر براہ راست فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی، ڈویژنل بنچ نے بھی قانونی سقم کو نظر انداز کیا، عدالت ابتدائی سماعت کے بعد مطمئن ہو تو ہی فرد جرم عائد کرسکتی ہے،توہین عدالت درخواست ہائیکورٹ میں زیر التوا رہے گی۔
توہین عدالت کارروائی میں فرد جرم سے قبل ابتدائی سماعت لازم ہے،سپریم کورٹ
















