سیالکوٹ میں تیز رفتارکار کی بس سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق

سیالکوٹ، لاہور (بیورو رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) پسرور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کار میں سوار تھے، متاثرہ کار لکھن پور سٹاپ پر میرج ہال کے سامنے روڈ کی سائید پر کھڑی بس سے ٹکرائی،باڈی کو کاٹ کر لاشیں باہر نکالی گئیں،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور عمر کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ میں بس اور کار کے تصادم میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہا رکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔