کوئٹہ،کوہاٹ:(مشرق نیوز)کوئٹہ میں گھر پر ڈرون گرنے سے دھماکہ،2بچیاں زخمی ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون چھت پر گرا،دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا اور 2بچیاں آمنہ،عالمہ زخمی ہوگئیں ،ہسپتال منتقل کردیا گیا،دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
دوسری جانب کوہاٹ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرون پروازوں کو ناکام بنا دیا ،ملبہ گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے۔
معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا کوہاٹ میں مشتبہ ڈرون پروازوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،پولیس کی خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ڈرون کو اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے جام کیا،پولیس کی بروقت کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا ثبوت ہے، کوہاٹ سمیت پورے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
کوئٹہ ، گھر پر ڈرو ن گرنے سے دھماکہ،2بچیاں زخمی ،مکان کو نقصان
















