پنجاب پولیس میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،43افسروں کے تقرر وتبادلے


لاہور:(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے43افسروں کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جہانداد اکرم ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاﺅن لاہور تعینات ،شہر بانو نقوی کی ایس پی آپریشنز 3سیف سٹی اتھارٹی لاہور تقرری ،ایس پی عاصم اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس تعینات ،وسیم ریاض کا ایس ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن پنجاب تقرر ،ایس ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے۔

ناصر باجوہ ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، شاہد خان ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد تعینات ، سلیم عباس کی کلاچی ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تقرری ،ایم عثمان خالی آسامی پر ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی تعینات،اشرف کا ایس پی رائٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ تقرر ،خالد محمود شاہ کوایس پی انویسٹی گیشن راجن پور تعینات کردیا گیا۔

راﺅ کامران اخترکی ایس پی ہیڈکوارٹر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ لاہور تقرری ،عثمان ملک ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ ،فیصل آباد تعینات ،نواز سیال ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ،نبیل ایس پی رائٹ مینجمنٹ ہیڈکوراٹر پنجاب تعینات ،اکرم خان نیازی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یوجنوبی پنجاب،ملتان تقرر،عثمان امین چیمہ ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹان ،فیصل آباد تعینات ،جان کا ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی جی خان تقرر ہوا، افتخار رسول کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈولفن سکواڈ لاہور بن گئے۔