سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کےلئے نیا طریقہ کار نافذ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کےلئے خصوصی انتظامات ،نیا طریقہ کار نافذ کردیا گیا،عدالت عظمیٰ کا ادارتی ڈیسک جمعہ اور ہفتہ کو صرف ہنگامی مقدمات وصول کرےگا۔
اعلامیے کے مطابق عوامی سہولت مرکز کا ادارتی ڈیسک صبح 9 سے دوپہر 12.30تک کھلا رہے گا،فوری نوعیت کے کیسز رجسٹرار کی منظوری سے وصول کیے جائیں گے،چیف جسٹس کی منظوری سے ہنگامی مقدمات کےلئے نیا طریقہ کار نافذ کرکے رولز 2025 کے تحت ہنگامی کیسز کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔



















