چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کےلئے سیف گارڈز معاہدہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کےلئے سیف گارڈز معاہدہ ،آئی اے ای اے نے منظوری دیدی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیف گارڈز معاہدے کی منظوری آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز نے دی، یونٹ 5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہو گی ،منصوبہ2030 تک فعال ہونے کی توقع ہے،چشمہ یونٹ 5 قومی گرڈ کوکم کاربن بجلی فراہم کرےگا، توانائی تحفظ ،ماحولیاتی اہداف میں مدد ملے گی۔

دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کے 6جوہری بجلی گھر مجموعی طور پر 3530میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ،گزشتہ سال قومی بجلی کے مجموعی مکس میں جوہری توانائی کاحصہ 18.3 فیصد رہا، جوہری توانائی کم کاربن بجلی کی مجموعی پیداوار کا 34فیصد فراہم کر رہی ،پاکستان کوری ایکٹر آپریشن کا 100 سے زائد ری ایکٹر سال کا تجربہ حاصل ہے۔