لاہور (مشرق نیوز) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو ملازمہ 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چرا کر فرار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملازمہ اور اسکی بہن پہلے دن کام پر آئی تھی، دونوں نے ملکر 11 تولے زیورات اور 5 قیمتی گھڑیاں چوری کیں اور فرار ہو گئیں۔
ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، مالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات 27 فروری کو پیش آئی تھی، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پہلے دن کام پر آئی ملازمہ 80 لاکھ مالیت کے زیورات، گھڑیاں چرا کر فرار
















