امریکہ پر مسلط ایک ایسا شخص اپنی خواہشات کو قانون سمجھتا ہے: علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاایرانی سپریم لیڈر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل زخمی ہیں،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینٹکا اجلاس ہوا،دوران اجلاس ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے دعا کرائی،علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا نیتن یاہو کہتا ہے گریٹر اسرائیل بناﺅں گا،پاکستان نے فلسطینیوں پر ظلم کےخلاف سٹینڈ لیا اور ہم نے اسرائیلیوں کے جہاز گرائے تھے، امریکہ پر ایک ایسا شخص مسلط ہے جو اپنی خواہشات کو قانون سمجھتا ہے، اسرائیل کتنا ظلم کرتا ہے، جرم چھپا دیا جاتا ہے، کسی ملک کے وزراءاور حکمرانوں کو نہیں مارا جاتا، ایران نے ہمسایہ ممالک کی مذاکرات کےلئے بات سنی، امام خمینی نے کہا تھا ایٹم بم نہیں بنا سکتے، خامنہ ای نے بھی کہا ہم ایٹم بم نہیں بناتے، مسئلہ ایٹم بم نہیں، جوہری بم سے متعلق معاہدہ ٹرمپ نے پھاڑا تھا،ہمارے اس رہبر پر حملہ کیا گیا جن کے فتوے پر کروڑوں لوگوں کا یقین ہے،اپوزیشن لیڈر نے کہاخامنہ ای کے دفتر پر حملہ کر کے خاندان سمیت شہید کر دیا گیا، امریکہ خود برداشت نہیں کرتا کہ کوئی جنوبی امریکہ میں اڈا بنائے، یہاں وہ اتنی فورسز لے کر آیا لیکن کوئی ملک امریکہ کےخلاف نہیں بولا۔