راولپنڈی :(بیورورپورٹ)آپریشن غضب للحق نے افغانستان میں قہر ڈھا دیا،274طالبان وخوارج ہلاک،دشمن کی 73 سے زائد پوسٹیں،115 ٹینک ،بکتربندگاڑیاں تباہ،متعدد چوکیوں پرقبضہ،12جوان وطن پر قربان،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا وزیراعظم کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹر پراکسی ہے،پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف بھرپور ایکشن لیا،21 ،22 فروری کی شب ٹھکانوں کو نشانہ بناکر چن چن کر دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،آپریشن میں 274 طالبان وخوارج ہلاک،400سے زائد کو زخمی کردیا،طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل تباہ ،18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں،دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں ملیا میٹ کردیں،پاک فوج کے 12جوان شہید،27زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے،دہشتگردوں،سہولت کاروں کو ایسا جواب دیا جس کے مستحق تھے،افغان طالبان بے شرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں،کیا افغان طالبان نے اپنے معاہدے کی پاسداری کی؟پاکستان میں دہشتگردی کے ہر واقعے میں بھارت ملوث ، افغان طالبان رجیم ،دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں،موثر جواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے، بنیان المرصوص کی طرح پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی تھی،دنیا سمجھتی پاکستان کا آپریشن غضب للحق عوام کے تحفظ کیلئے ہے، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قوم دہشت گردی کےخلاف متحد ،آپریشن غضب للحق مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا افغان کور ، بٹالین ہیڈکوارٹرز، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہدف،افغان فورسز ، خوارج اپنی لاشیں تک چھوڑ کے بھاگے، تمام 53 مقامات پر حملوں کو پسپا کیا گیا، پاکستان کابھرپور جواب دیادنیا نے دیکھا، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام بنائے گئے، طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے،کسی بھی حملے کاجواب نہ صرف دہشتگردوں بلکہ تحفظ کرنےوالوں کو بھی دیا جائے گا،چوائس واضح افغانستان کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے، داعش، القاعدہ و دیگر دہشتگرد تنظیموں یا پاکستان میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا، اپنی چوائس کیلئے قربانی دینے سے کبھی نہیں جھجکیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان کی افواج مشرقی و مغربی بارڈر پر ہر دم تیار ہیں، کسی کو شوق پورا کرنے ہے تو آزمالے، ملکی مفادات کاہر قیمت پرتحفظ کیا جارہا ہے،تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں پاکستان میں دہشتگردی کو کوئی جگہ نہیں دی جاسکتی، نیشنل ایکشن پلان 2014 کوویژن عزم استحکام کہتے ہیں، افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں،دہشتگردوں کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی،معرکہ حق کی طرح آپریشن غضب للحق میں بھی قوم سیسہ پلائی دیواربنی ۔
ترجمان پاک فوج نے دوران پریس کانفرنس دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوزدکھاتے ہوئے کہاخواتین ،بچوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور کرانے والے کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں رتی بھر اختلاف نہیں،خیبرپختونخوا پولیس کے جوان بہادری سے فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، قوم سلیوٹ کرتی ہے،بھارت کے بعد اب دوسرے ہمسائے کاشوق پوراکرینگے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















