بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجکشن 24 مارچ کو لگایا جائےگا:طارق فضل چودھر ی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت جاری کر دی،طارق فضل چودھری نے کہا حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی انتظامات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا، پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی،وفاقی وزیر کے مطابق دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا ، میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے،طارق فضل چودھر ی نے کہا بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجکشن 24 مارچ کو لگایا جائےگا، ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔