اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ہسپتال میں ماہرین چشم سے کرائیں گے۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہاتفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے تاکہ معاملہ شفاف و قانونی دائرے میں رہے،معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کےلئے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
عمران خان کا علاج خصوصی ہسپتال میں ماہرین چشم سے کرائیں گے،عطا تارڑ



















