عدالت نے ایف بی آر کے سوموٹو اختیارات محدود کر دئیے
لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایف بی آر کے سوموٹو اختیارات محدود کر دئیے،درخواست پر فیصلہ جسٹس جواد حسن ،مرزا وقاص روف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیاسیکشن 122(5A) کھلی چھٹی کا اختیار نہیں ،ٹیکس گوشواروں میں مبینہ غلطی ریکارڈ سے واضح و قابل ثبوت ہونی چاہیے،حسابی فرق یا قیاس آرائی پر کارروائی غیر قانونی ہے،عدالت نے کہاریونیو مفاد کے نام پر بلاجواز ترمیم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہر غلطی سیکشن 122(5A) کے تحت قابل اصلاح نہیں ۔



















