اسلام آباد:(بیورورپورٹ)،وزیراعظم کا سولر ریگولیشنز کا نوٹس،پاور ڈویژن کو نظر ثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر خصوصی اجلاس ہوا،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، عطاتارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری ایم علی و متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی پاور ڈویژن فوری نظر ثانی اپیل دائر کرے،سولر صارفین کے کنٹریکٹس کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے،4 لاکھ 66 ہزار سولر صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والوںپر نہ پڑے، پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔
سولر ریگولیشنزکا نوٹس،صارفین کے کنٹریکٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے،وزیراعظم
















