وفاقی آئینی عدالت میں عوامی مفاد کی پہلی درخواست دائر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی آئینی عدالت میں عوامی مفاد کی پہلی درخواست دائر کردی گئی۔

کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرفلائی اوورکی تعمیر کےخلاف دائردرخواست میں بلوچستان حکومت اور ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا فلائی اوور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی کی زمین پر بنایا جارہا ہے،لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت کوئی نوٹس یا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا اقدام آرٹیکل 23 ،24 کے تحت حق ملکیت کی خلاف ورزی ہے،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا ازالہ صرف مالی معاوضے سے ممکن نہیں،انسانی صحت کو ٹریفک سہولت پر قربان نہیں کیا جا سکتا،عدالت تعمیر فوری روکنے کا حکم دے