جج ،وکیل میاں بیوی ، بچوں کے دشمن ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے بچوں کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا ، میاں بیوی کے جھگڑے کو ماں باپ کی لڑائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میاں بیوی کی لڑائی اور بچوں کی حوالگی کیس پر سماعت ہوئی ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے گھر بیوی کے نام کرانا کوئی بڑی بات نہیں ، میری اپنی جائیداد اہلیہ کے نام ہے،جج اور وکیل میاں بیوی ،بچوں کے دشمن ہیں ، میاں بیوی خود جو معاملہ حل کر سکتے ہیں وہ جج ، وکیل نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے میاں بیوی کو ہدایت کی وہ عرصے سے عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں، دونوں بیٹھ کر معاملہ حل کریں، ایک دوسرے کو معاف کرنا اور معافی مانگنا سیکھیں اگر ایک کو غصہ آئے تو دوسرے کو خاموش رہنا چاہیے۔