جڑانوالہ ،انتظامیہ کی غفلت ، کمسن بچہ نالے میں جاگرا،شہریوں نے بچایا


جڑانوالہ: (نمائندہ خصوصی)جڑانوالہ میں انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث کمسن بچہ نالے میں جاگرا۔

اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکالا، ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے یحییٰ شکیل کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

شہریوں نے کہا نالہ کور کرنے کیلئے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کی دانستہ غفلت کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔