کسی بھی دہشتگرد اور سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا،فیلڈ مارشل کا دوٹوک پیغام


راولپنڈی(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کسی بھی دہشتگرد اور سہولت کار کو نہیں بخشاجائےگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیدعاصم منیر نے کوئٹہ کادورہ کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ساتھ تھے، موجودہ سکیورٹی صورتحال ،داخلی سلامتی اور آپریشنز پر بریفنگ دی گئی،سید عاصم منیر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ،بلند حوصلے کو سراہا، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت ،قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کسی بھی دہشتگرد ،سہولت کار کو نہیں بخشا جائےگا،تشدد ،دہشتگردی کو کسی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کےخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

سید عاصم منیر نے کہا مادر وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے بچانے میں جوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی قابل تعریف ہے۔