پانی کو کبھی جبر کےلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے،صدر آصف زرداری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر زرداری نے کہا ہے پانی کو کبھی بھی جبر کےلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، پاکستان کےخلاف پانی کو بطور جنگی حربہ استعمال کرنے کی کوششوں کو مسترد کرنا ضروری ہے، ساحلی علاقوں کا تحفظ کرتے ہیں، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر بھارتی یکطرفہ اقدامات کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔

آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا پانی کی کمی اور سمندر کی سطح میں اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا، آبی ذخائر کا تحفظ محض ماحولیاتی فریضہ نہیں بلکہ عوامی فلاح ، قومی مدافعت کا تقاضا بھی ہے،اہم دن پر تمام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں، مقامی برادریوں اور پالیسی سازوں سے اپیل کرتا ہوں آبی ذخائر کو جاندار ثقافتی ، ماحولیاتی اثاثہ سمجھتے ہوئے قدر کریں۔