جے ایف 17 تھنڈر گلوبل ساوتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایئرشو کی بجائے میدان جنگ میں شاندار کارکردگی،جے ایف 17 تھنڈر گلوبل ساوتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا،امریکی میگزین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

رپورٹ میں کہا گیا جے ایف 17نے کسی ایئرشو کی بجائے میدان جنگ میں اپنی افادیت ثابت کردی، بھارت کےساتھ جنگ میںروس ،مغرب کے جدید ترین طیاروں کو مار گرایا، پاکستان ،ترکیہ اسلحہ کی عالمی منڈی میں مغربی کمپنیوں کی جگہ لے رہے ہیں،میگزین کے مطابق پاکستان ایسا دفاعی مرکز بنتا جا رہا جو گلوبل ساﺅتھ کو کم قیمت مگر جنگ آزمودہ نظام فراہم کرتا ہے۔