آئینی عدالت کا بڑا اقدام،ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی آئینی عدالت کا شفافیت کیلئے بڑا اقدام،سائلین ،وکلا کےلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کرا دی۔

اعلامیے میں کہا گیا مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہوگی، عدالتی کارروائیوں کی معلومات اب بروقت موبائل پر دستیاب ہوں گی،ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں کے اندر غیر حاضری میں کمی متوقع ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں مزید کہا گیا موجودہ ،نئے تمام مقدمات کےلئے ایس ایم ایس سہولت دستیاب ہوگی،وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ۔