افغان حکومت کے احکامات شرعی نہیں ،جاہلیت ہے،پاکستان علما کونسل

لاہور: (وقائع نگار)پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

علما کونسل نے اعلامیے میں کہا شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام و آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش،تقسیم قرآن وسنت کے احکامات کےخلاف ہے،عہد جاہلیت کے قوانین ،رسومات کو دوبارہ اسلام کے نام پر نافذ نہیں کرنا چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ،اختیار کیے گئے انداز سے انسانیت کی توہین و تذلیل سامنے آتی ،احکامات کو شرعی نہیں بلکہ جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جاسکتا ہے۔