سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج، غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل

کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بنی تھانے میں درج ،غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شدید غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات بالکل موجود نہیں تھے،لائٹس وکئی دروازوں کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ذمہ داروں کے نام ایف آئی آر میں شامل کیے جائیں گے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔