نواز، شہباز کو غلامی مبارک،18سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کراﺅں گا،فضل الرحمن
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہا ہے نواز، شہباز کو غلامی مبارک،قانون کی خلاف ورزی کرکے 18سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کراﺅں گا،ڈنگ ٹپاو کی سیاست مناسب نہیں،اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرا رہا ہوں ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے اگر میں پرویز مشرف کےخلاف نکل سکتا ہوں تو ان کےخلاف بھی نکل سکتاہوں، 25 کروڑ انسانوں کو ہانکنا قبول نہیں کریں گے۔
مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجتے تو اچھا ہوتا، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کراوں گا،میں اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرا رہا ہوں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، میں آپ کے مائنڈ سیٹ کےخلاف ہوں جس نے یہ قانون بنایا، ڈنگ ٹپاو کی سیاست مناسب نہیں،شریعت کا معاملہ ہو تو اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھیج دیا جائے تاہم یہاں قانون کے پیچھے لکھا ہوتا ہے اقوام متحدہ یا آئی ایم کی شرط تو ہم نے اس آئین کا حلف اٹھایا ہے یا تو پھر اسلامی جمہوریہ سے لفظ اسلامی ہٹا دیں، آپ نے جس طرح کی آئینی ترامیم کی ہیں میں اعلان کرتا ہوں میں سرعام ان کی خلاف ورزی کروں گا اور 15 سال، 16 سال اور 10 سال کے جوانوں کی شادیاں کراوں گا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی قوت جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے، افغانستان، عراق، لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا، اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا ہماری اساس ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کا خاتمہ ہوگا، ان کے ارادے واضح ہیں اس کے باوجود ہم دوڑتے ہیں، تم ٹرمپ کی شکل میں ایک بت کو راضی کرنے میں لگے ہو، امریکہ نے آپ کے بنگال کو بھی نہیں بچایا آگے بھی نہیں بچائیں گے، ایسے فورم میں جا رہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہورہا ہے۔
فضل الرحمن نے کہا دلیل دی جاتی اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل ہے، آپ کے پاسپورٹ میں اسرائیل جانے پر پابندی کیوں ہے، ہمیں امن چاہیے تاہم کوئی اصول ہوتے ہیں، ہر طرف معاشی ترقی ہورہی ہے صرف پاکستان ڈوب رہا ہے، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا
















