سی پیک کادوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں،چینی نائب وزیر سن ہائی یان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے کہا ہے چین کی ترقی پاکستان کی ترقی، سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا اب دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سن ہائی یان نے کہا مزید شراکت داروں کو آن بورڈ لینا ہوگا، دوسرا مرحلہ پیچیدہ ،کامیاب بنانے کےلئے کوشاں، لوگوں کےلئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں،پاکستان میں انڈسٹریل پارک، سکولز بنائے، مزید پراجیکٹ پرکام کر رہے ہیں،سب سے زیادہ 30 ہزار پاکستانی طلبہ سکالر شپ پر چین میں ہیں، پاکستان میں 100ہسپتال بنا رہے ،80 ہزار میڈیکل ڈیوائسز کی فراہمی ،نرسز ،ڈاکٹرز کو تربیت دے رہے ہیں۔

چینی نائب وزیر نے کہا دو طرفہ تعلقات میں بہت کچھ حاصل کیا، رواں سال چین پاک دوستی کے75سال مکمل ہو رہے ہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لیڈرز سے مشاورت کی گئی،تعلقات کو بلند ترین سطح پر لےجانا چاہتے ہیں،چین کی 5 سال جی ڈی پی 5.5 سے زیادہ رہی، لوگوں کوغربت سے نکالا، آمدنی میں30 فیصد اضافہ ہوا، ملکی معیشت کو اگلے 5 سال میں نئی بلندی پر لے جانا ہے، اپنی مارکیٹ اوپن کرکے دیگر ممالک کو رسائی دے رہے ہیں۔