محموداچکزئی نے ہمیشہ قوموں میں نفرت کو ہوا دی ،بی اے پی


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بی اے پی کے مرکزی ترجمان میر ضیالانگو نے سربراہ اپوزیشن اتحاد کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہااچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی،ہمیشہ بلوچ ،پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی ،ماضی میں بلوچ عوام کے دلوں میں پنجابیوں کےخلاف زہر بھرنے کی کوشش کی گئی۔

میر ضیا لانگو نے کہا منفی سوچ صرف خوابوں میں اچھی لگتی ہے، عملی سیاست میں کوئی جگہ نہیں،حالیہ انتخابات میں بلوچستان کے عوام نے محمود اچکزئی کو واضح طور پر مسترد کر دیا اب گرتی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کےلئے پی ٹی آئی کا کندھا استعمال کر رہے ہیں،خواب دیکھنا کوئی جرم نہیں مگر دن دیہاڑے ایسے خواب دیکھنا سیاسی ناپختگی کی علامت ہے،بیانات سے محمود اچکزئی کا پاکستانی ہونا بھی مشکوک ہو گیا ۔