کراچی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کا کراچی میں فلاپ شو ،جلسہ ریلیوں تک محدود،کارکنوں کاپولیس پر پتھراﺅ،منتشر کرنے کیلئے شیلنگ، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی ریلیوں کی صورت میں سڑکوں پرگھومتے رہے،بدترین ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،سہیل آفریدی وقت پر نہ پہنچ سکے،6 بجتے ہی قومی پرچم سرنگوں کرکے مزارقائد کے دروازے بند کردئیے گئے۔
قبل ازیں باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراﺅ کیا،حملہ کرکے نجی ٹی وی چینل کی وین کے شیشے توڑ دئیے گئے،رپورٹر، کیمرا مین زخمی ہوگئے،مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ،لاٹھی چارج کرنا پڑا،متعدد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، کسی کو امن و امان سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، جدید مانیٹرنگ نظام سے نشاندہی کرکے شرپسندوں کو گرفتار کریں گے۔
ادھر ترجمان وفاقی حکومت نے بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا وہی ہوا جس کاڈر تھا ،بار بار کہایہ دہشتگرد ہیں، ساتھ افغانیوں کی بڑی تعداد ہے، مقصد صرف افراتفری پھیلانا ہے،سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دےکر دہشت گردوں کو ایکسپوز کردیا ۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا حیدر آباد سے کراچی واپسی پر راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں، شہر قائد پہنچنے میں ساڑھے 7 گھنٹے لگے،جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا،مجبوراً ویران راستوں سے ہوکرکراچی پہنچنا پڑا،سندھ کے عوام نے عزت دی لیکن صوبائی حکومت نے ٹوپی اجرک کی لاج نہیں رکھی۔
PTI کا جلسہ ریلیوں تک محدود،کارکنوں کا پولیس پر پتھراﺅ،متعدد گرفتار
















