واشنگٹن:(بیورورپورٹ) دنیا بہترین سفارتکاری کی معترف،پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا۔
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے موثرکرداروبہترین سفارت کاری کوبھرپوراندازمیں سراہا ، حکومت، ریاستی اداروں ،عوام کے قومی معاملات پریکساں دوٹوک موقف کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے،چین پاکستان کومعاشی طور پرمضبوط و سرحدوں سے باہربھی موثرکردار اداکرنےوالاملک تصورکرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ سے اچھے تعلقات کےساتھ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ، چین، پاکستان کے عالمی وعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے،چین نے سلامتی کونسل ،ایس سی او کی صدارت کےلئے پاکستان کو بہترین و موزوں تصور کیا،پاکستان بھی چین کےساتھ متعدد شعبوں میں سٹرٹیجک شراکت داری کو اہم سمجھتاہے،بیجنگ نے ایک بارپھرپاکستان کی خودمختاری،آزادی وعلاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہارکیا۔
دی ڈپلومیٹ نے کہا چین نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حل ،افغان حکومت کو اعتدال پسندی اورپڑوسیوں کےساتھ اچھے تعلقات پر بھی زور دیا۔
دنیا سفارتکاری کی معترف،پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا،عالمی جریدہ



















