اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد کے نام اہم اعزاز، عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
عالمی جریدے نے اسلام آباد کو صفحہ اول کے پرامن شہروں میں شامل کیا، جرائم میں مجموعی طور پر 2024 کے مقابلے 37 ،سنگین جرائم میں 69 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،پولیس نے 20 سے زائد ہائی پرو فائل کیسز کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹریس کیا،23683 ملزموں کو گرفتار کرکے 2 ارب سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ و اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھر بور کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بہترین تفتیش کی بدولت اسلام آباد پولیس نے قتل کے مقدمات میں 14 ملزموں کو سزائے موت ،14 کو عمر قید کی سزائیں دلوائیں ۔
اسلام آباد عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل
















