راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچستان،کے پی میں آپریشنز،12دہشتگرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردں کو جہنم واصل کردیا ،قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود و دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہلاک ہونےوالے دہشتگرد متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ویژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت سکیورٹی فورسزو قانون نافذ کرنےوالے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب ضلع کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں دہشتگردوں کی اطلاع پر پولیس اور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بھرپور آپریشن کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں8دہشتگرد مارے گئے۔
آر پی او کوہاٹ نے کہا کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے ،ناسور کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،عوام سکیورٹی فورسزکےساتھ تعاون کریں اورافواہوں پرکان نہ دھریں۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہا بہادر سپوتوں نے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا،سکیورٹی فورسز،پولیس اور سی ٹی ڈی کی جرات و پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔
بلوچستان،کے پی میں آپریشنز،12دہشتگرد جہنم واصل،متعدد ٹھکانے تباہ
















