پاکستان ،مصر کاعلاقائی امن، استحکام کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،مصر نے علاقائی امن، استحکام کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرلیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار ،علاقائی و عالمی امور بالخصوص صومالیہ و یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں فریقین نے علاقائی امن، استحکام و ترقی کے فروغ کےلئے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔