سابق وزیر خزانہ وگورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر سپرد خاک

کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ وگورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر سپرد خاک، نماز جنازہ میںڈی جی رینجرز،ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج ،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم،عارف حبیب،ایم ڈی سٹاک ایکسچینج فرخ سبزواری سمیت کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سٹیٹ بینک بورڈ،انتظامیہ ،عملے نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر شمشاداختر نے سٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے طور پرفرائض انجام دئیے،خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائےگا،شمشاد اختر نے سٹیٹ بینک کے استحکام و پائیداری ، زری ومالی شعبے کی پالیسیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا،شاندار کیریئر سے بین الاقوامی مالی و کثیر جہتی اداروں میں ملکی وقار بڑھایا۔

صنعتکار و بزنس مین عارف حبیب نے کہا کیپیٹل مارکیٹ کےلئے ششماد اختر کی گراں قدر خدمات رہیں،ریفارم پروگرام نے کیپیٹل مارکیٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔