وفاقی آئینی عدالت میں آئندہ ہفتے صرف ایک بنچ مقدمات سنے گا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چھٹیوں کے باعث وفاقی آئینی عدالت میں آئندہ ہفتے صرف ایک بنچ مقدمات سنے گا،ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد شاہ پر مشتمل 3 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا، روسٹر کے مطابق کاز لسٹ میں شامل آئینی و قانونی نوعیت کے معاملات مقررہ تاریخوں پر سنے جائیں گے دیگر مقدمات کی سماعت چھٹیوں کے بعد مقرر ہوگی۔