پنجگور میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 4فتنہ الخوارج جہنم واصل


راولپنڈی ،پنجگور: (بیورورپورٹ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہامارے گئے خوارج متعددتخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔