کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا حق ہے،فضل الرحمن


سکھر:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ ،بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے،کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا حق ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا پاکستان سے وفاداری ،دوستی کو تسلیم کیا جائے، خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے،دینی مدارس قائم اور جے یو آئی جدوجہد جاری رکھے گی،حکمران مغرب نہیں اسلام کی پیروی کریں۔