کے پی میں آپریشنز،فتنہ الخوارج کے 9دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 9دہشتگرد وں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 19 دسمبر کو خیبر پختونخوا میں 2مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج کو ہلاک کیا گیا،ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں4 خوارج انجام کو پہنچے،بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،مرنےوالے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کےخلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے،ویژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت کےساتھ جاری رہے گی۔