لاہور: (وقائع نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے معاشی ترقی کےلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ،کولڈ چین و صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کےلئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں ،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔
ملکی برآمدات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاحکومت برآمدات میں اضافے کےلئے کاروباری افراد ، برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کےلئے کوشاں ہے ، چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ برآمدات کے شعبے میں وسعت کےساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں ،وفاقی وزرا برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمدکنندگان کے پاس خود جائیں۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے امیگریشن نظام میں بہتر ی کےلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سفر کرنےوالے مسافروں کی آف لوڈنگ کی شکایت پر وزیر داخلہ نے خود ایئر پورٹس پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا،انسانی سمگلنگ کے خاتمے کےلئے متعلقہ اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں،کرپٹ عناصر کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
معاشی ترقی کےلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،شہباز شریف
















