سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کیلئے اہم پیشرفت، آن لائن بلنگ سلوشن کا آغاز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے نفاذ کیلئے اہم پیشرفت ، آن لائن بلنگ سلوشن کا آغاز کردیا گیا۔

اکاو¿نٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کامران راشد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو عدالتی نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی،اعلامیے میں کہا گیا سپریم کورٹ کےلئے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز کر دیا ، آن لائن بلنگ سسٹم جلد فعال ہوگا، نظام سے دستی بلوں ،چیکوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

چیف جسٹس نے اے جی پی آر کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں مالیاتی نظام کی بہتری ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی چیف جسٹسز کی منظوری سے نظام کو ہائی کورٹس تک توسیع دیں گے،ڈیجیٹل نظام متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اے جی پی آر نے حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کےلئے اٹھائے گئے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔