ڈی جی آئی ایس پی آر کی اساتذہ ،طلبہ کےساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ ،طلبہ کےساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی ،ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن) کے پھیلاو ودیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوالات کے مفصل جوابات دئیے،شرکا نے افواج پاکستان کی مادر وطن کےلئے دی جانےوالی لازوال قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،شرکا نے کہا آگاہی سیشنز کے ذریعے مس و ڈس انفارمیشن کا بہتر انداز میں تدارک ممکن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔