اسلام آباد:(بیورورپورٹ)طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جمعہ کوہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا قانون کی حکمرانی ،عدلیہ کی آزادی پر مکمل یقین ،آئین و قانون کےخلاف کسی بھی اقدام کےخلاف کھڑے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ غیر قانونی و غیر آئینی ہے،کسی بھی مقدمے کا فیصلہ قانونی تقاضے و آئینی مندرجات پورے کیے بغیر نہیں ہونا چاہیے،غیر آئینی فیصلے کےخلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی ،وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی ہے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ،ہڑتا ل کا اعلان
















