اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے مس انفارمیشن دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ، موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے تخلیقی ذہنوں کےلئے ملازمتوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ابھرتی ٹیکنالوجی میں توازن قائم کرنا ہوگا، نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کو موثر بنا رہے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کےلئے آگاہی ،تربیت بہت ضروری ہے،ڈیٹا لیکس سے بچنے کےلئے قومی سطح پر سائبر سکیورٹی آگاہی مہم چلائی جائےگی۔
نیشنل سائبر سکیورٹی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے سائبر سکیورٹی سینٹر فعال ،پالیسی کو مزید موثر بنا رہے ہیں،ڈیٹا تحفظ کیلئے سائبر سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے، سائبر حملوں سے بچنے کیلئے آگاہی وتربیت بہت ضروری ہے،سائبر جرائم کےخلاف کارروائی کے دوران متعدد فیک سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی نشاندہی ہوئی، سڈنی واقعہ پربغیر ثبوت وتصدیق پاکستان پر الزامات لگائے گئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے، فیک نیوز سے کسی کو بھی جوڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا جاتا ہے،صحافیوں ،میڈیا عملے کےلئے ورکشاپس ،تربیت کے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں تاکہ ڈیجیٹل غلط معلومات کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















