اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانی ڈی پورٹ،آف لوڈنگ کی وجہ سے گرین پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی حقوق کے اجلاس میںڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دی رواں سال 51 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے آف لوڈ کیا گیا، سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے ،یو اے ای 6 ہزار،آزربیجان سے اڑھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا ،رواںسال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے ،12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے، برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے لیکن اڑھائی ہزار واپس نہیں آئے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہالوگ عمرہ کے نام پر سعودی عرب جا کر یورپ جانے کی کوشش کر تے ہیں،غیرقانونی افراد کو روکنے سے پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آگئی،دبئی ،جرمنی نے ملکی سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری کر دیا ، ایمی ایپلی کیشن جنوری کے وسط میں لانچ کر دی جائے گی، بیرون ملک جانے والے روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کرالیں گے۔
بریفنگ میںڈی جی ایف آئی اے نے کہا زمبابوے میں سفیر نے بتایا ایتھوپیا ،زیمبیا سے غیر قانونی طریقے سے لوگ یورپ جا رہے ہیں، جعلی فٹبال کلب نے ٹیم کو جاپان بھیجا، لنگڑا شخص بھی فٹبال ٹیم کےساتھ گیا۔
بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانی ڈی پورٹ
















