سرحد پار سے خطرات ،دہشتگردوں کو مخالفین کی معاونت حاصل ہے،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہا ہے سانحہ اے پی ایس میں بچوں ،اساتذہ کی شہادت دہشتگردی کی بدترین مثال ،پاکستان کو سرحد پار سے مستقل خطرات کا سامنا ،بعض دہشتگرد گروہوں کو مخالفین کی مسلسل معاونت حاصل ہے،پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک میں شامل ،90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں گنواناثبوت قوم نے امن و سلامتی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا قربانیاں دہشتگردی کےخلاف پاکستان کے کردارو غیر متزلزل عزم کی زندہ یاد دہانی ہیں،سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے ادارے دہشتگردوں کےخلاف مسلسل فیصلہ کن ، موثر کارروائیاں کر رہے ہیں،پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہے، عالمی برادری قربانیوں ،کوششوں کا اعتراف کرے ،چیلنج سے نمٹنے کےلئے تعاون کو فروغ دے۔