کراچی:(بیورورپورٹ)35ویں نیشنل گیمز کارنگا رنگ اختتام،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت،بلاول بھٹو نے روایتی اجرک ،سندھی ٹوپی پہنائی ،اعزازی شیلڈ دی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے 36ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پنجاب کے سپرد کی،نیشنل گیمز کا جھنڈا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا،سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کوانعامات سے نوازا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان نیوی کو پریذیڈنٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کامیاب نیشنل گیمز پر فخر،تقریب میں شرکت پرفیلڈ مارشل کے مشکور ، نیشنل گیمز قومی وحدت، اتحاد ،ہم آہنگی کی علامت ہیں،نیشنل گیمز سے جنم لینے والا جذبہ ملک بھر میں اتحاد، نظم و ضبط ،امید کی روشنی بکھیرتا رہے گا، گلگت بلتستان سے گوادر تک، خیبر سے کراچی تک اور لاہور سے لاڑکانہ تک کا مقابلہ کرنے والا ہر کھلاڑی اپنے صوبے کے رنگ لیے ہوئے تھا مگر سب ایک پرچم تلے متحد نظر آئے۔
بلاول بھٹو نے کہا مئی 2025 میں پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح سمیٹی ،پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو پسپا کیا،پوری قوم بہادر افواج کےساتھ کھڑی تھی، کھلاڑیوں نے ثابت کیا پاکستانی کسی سے کم نہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا، اتحاد کا یہی جذبہ اب تعلیمی اداروں، کھیلوں کے میدانوں، قومی اداروں ،روزمرہ زندگی میں بھی آگے بڑھایا جائے، نیشنل گیمز کے دوران قائم ہونےوالی دوستیاں، سیکھا گیا ہر سبق و اتحاد مستقبل میں بھی وفاق کو مزید مضبوط بناتا رہے گا،پاکستان زندہ باد۔
35ویں نیشنل گیمز کارنگا رنگ اختتام،فیلڈ مارشل کی بطور مہمان خصوصی شرکت
















