صرف فیض حمید کو سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا،جاوید لطیف
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا بڑا گروپ تھا، گوجرانوالہ میں نوازشریف نے نام لیے تو کمزور دل کے لوگ سٹیج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو کلب میں جاوید لطیف نے کہا بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا فیض حمید کو گرفتار کرنے ،سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا، دو تہائی اکثریت والی ترقی کرتی حکومت کو ختم کرکے پاکستان کو تباہی کے نہج پر پہنچایا گیا،اپنے اور اہلخانہ کےساتھ کیے گئے سلوک کو معاف کرتا ہوںمگر قوم کےساتھ کھلواڑ ، ریاست کو ڈبونے والے کوکسی طور معاف نہیں کیا جا سکتا۔



















