پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دےدی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین پرونشل انسپکشن ٹیم خیام حسن ،ڈی جی پراسیکیوشن اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید ، سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ کے نمائندے جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے،جے آئی ٹی 5 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی، شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا اور اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل
















