اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے پاکستانی قوانین پرعمل نہ کیا تو سخت کارروائی،عالمی عدالت بھی جائیں گے۔
وزرائے مملکت طلال چودھری ،بیرسٹر عقیل نے مشترکہ پریس کرتے ہوئے کہا بھارت افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے،سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستانی قوانین پر عمل نہ کیا تو کارروائی کی جائےگی،ملک میں دفاتربنانا ہوں گے اگر ایسانہ کیا گیا تو پھر کارروائی پر مجبور ہوں گے،عدم تعاون پر برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔
طلال چودھری نے سوال اٹھایا سوشل میڈیا سے چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو دہشتگردی کا کیوں نہیں ؟،دہشتگردی میں ملوث 19اکاونٹس بھارت ،28 افغانستان سے آپریٹ کیے جارہے تھے، ایکس ،فیس بک کو شکایت درج کرائی تو انتہائی کمزور رسپانس دیا، اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی میں ملوث اکاونٹس ،مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا معیار دہرا، فلسطین کے معاملے پر 24گھنٹوں میں ویڈیو ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں، دہشتگردی میں ملوث اکاونٹس کے آئی پی ایڈریس تک نہیں دیئے جاتے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل اپنایا جاسکتا ہے،برازیل ماڈل میں ایکس کو بند کر کے جرمانہ عائد کیا گیا ،معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں، پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی و دیوار ہے اگر دیوار کمزور ہوئی تو مغرب تک آگ کی لپیٹ میں آجائےگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے قوانین پرعمل نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، وزرا
















