عادل راجہ نے راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کر لیا


لندن:(مشرق نیوز)یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کر لیا۔

لندن ہائی کورٹ نے فیصلے میں 2وارننگز جاری کرتے ہوئے کہاعادل راجہ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو توہین عدالت تصور ہو گا،فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، جیل کی سزا اور اثاثے ضبط کیے جا سکیں گے۔

ڈپٹی جج رچرڈ سپیئر مین کے حکم کے مطابق عادل راجہ نے اپنے خلاف فیصلے کا خلاصہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شائع کر دیا،خلاصے میں عادل راجہ نے کہا ہائیکورٹ نے مجھے 9 اکتوبر 2025کو راشد نصیر کو 50 ہزار پاونڈ ادا کرنے کا حکم دیا ،14 ،29 جون 2022 کے درمیان میں نے راشد نصیر کےخلاف متعدد ہتک آمیز الزامات لگائے، میرے پاس کوئی دفاع نہیں۔

لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا2 لاکھ 60ہزار پاونڈ بطور عبوری اخراجات فوری ادا کیے جائیں،جون 2022 کے تمام الزامات بے بنیاد، بلا ثبوت و جھوٹ پر مبنی تھے، تمام ادائیگیاں 22 دسمبر 2025 تک لازمی کرنا ہوں گی، عادل راجہ کا بیانیہ بدنیتی پر مبنی ،جھوٹ کا مجموعہ ہے، عدالتی فیصلے کا لنک ہر پلیٹ فارم پر واضح و نمایاں رہے گا۔