خواتین، بچوں سے زیادتی واقعات میں اضافہ، مقدمات کی تفتیش سست

لاہور(مرزا ندیم بیگ )شہر میں خواتین ، بچے اور بچیوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ،جنسی درندوں نے شہر میں خواتین ، بچیوں اور بچوں میں جینا محال کر دیا ، رواں سال میںلاہور کی چھ ڈویژنز میں خواتین ، بچے اور بچیوں سے جنسی درندگی کے 1164مقدمات درج کئے گئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات میں صدر ڈویژن 154مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر ، خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات میںکینٹ ڈویژن 138مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر،ماڈل ٹاﺅن ڈویژن 132مقدمات کے ساتھ تیسرے ، سٹی ڈویژن 74مقدمات کے ساتھ چوتھے ، اقبال ٹاﺅن ڈویژن 64مقدمات کے ساتھ پانچویں جبکہ خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات میں سول لائن ڈویژن 52مقدمات کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھی۔ اسکے علاوہ اجتماعی جنسی درندگی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 21مقدمات ، صدر ڈویژن 18مقدمات ،اجتماعی جنسی درندگی کے واقعات میں ماڈل ٹاﺅن اور سٹی ڈویژن 12,12مقدمات درج ہوئے ،اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں 11 مقدمات سب سے کم مقدمات صرف 6 سول لائنز ڈویژن میں درج ہوئے،بچوں سے بد فعلی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 139مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہی،اس کے بعد ماڈل ٹاﺅن ڈویژن 90 مقدمات کے ساتھ دوسرے صدر ڈویژن 84مقدمات کے ساتھ تیسرے ،سٹی ڈویژن 70مقدمات کے ساتھ چوتھے، اقبال ٹاﺅن ڈویژن 56مقدمات کے ساتھ پانچویں اور سول لائن ڈویژن 31مقدمات کے ساتھ چھٹے نمبر پررہی،ذرائع کے مطابق ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشنز کی عدم دلچسپی کے باعث مذکورہ مقدمات کی تفتیش سست روی کا شکار،انویسٹی گیشن ونگ تمام ملزمان گرفتار نہ کر سکی۔