آئینی بنچ نے مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی۔

آئینی بنچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی،بنچ نے معذرت کرتے ہوئے اپیل دوسرے بنچ کو ارسال کرنے کی ہدایت کےساتھ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔